Monday, December 23, 2024
ہومبریکنگ نیوزپنجاب میں 8 الیکشن ٹربیونل قائم، الیکشن کمیشن نے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا

پنجاب میں 8 الیکشن ٹربیونل قائم، الیکشن کمیشن نے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد(آئی پی ایس )پنجاب میں 8 الیکشن ٹربیونل قائم، الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹربیونلز کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔الیکشن ٹربیونلز چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی مشاورت سے قائم کیے گئے،لاہور ہائی کورٹ میں پرنسپل سیٹ پر جسٹس سلطان تنویر احمد، جسٹس رٹائرڈ رانا زاہد محمود ہونگے۔جسٹس محمد اقبال چودھری، جسٹس انور حسین بھی پرنسپل سیٹ پر جج ہوں گے۔جسٹس ریٹائرڈ محمود مقبول باجوہ بھی لاہور کی پرنسپل سیٹ ہر جج ہوں گے۔الیکشن ٹربیونل بینچ ملتان کے جج جسٹس سردار سرفراز ڈوگر ہوں گے۔الیکشن ٹربیونل بینچ بہالوپر کے جج جسٹس ریٹائرڈ ظفر اقبال ہوں گے۔الیکشن ٹربیونل راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس ریٹائرڈ شوکت پراچہ ہوںگے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔