Monday, December 23, 2024
ہومبریکنگ نیوزآئی ایم ایف قرض کی قسط ملنے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائرکتنے ہوگئے؟

آئی ایم ایف قرض کی قسط ملنے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائرکتنے ہوگئے؟

کراچی(سب نیوز )عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 1.2 ارب ڈالر رقم کی آمد کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر رقم کی آمد کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اس کے اپنے ذخائر 10 ارب 70 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.28 ارب ڈالر ہوگیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔