Thursday, October 17, 2024
ہومبریکنگ نیوزبرج الخلیفہ کی جگہ لینے والی دنیا کی بلند ترین عمارت کی تعمیر کب تک مکمل ہوگی؟

برج الخلیفہ کی جگہ لینے والی دنیا کی بلند ترین عمارت کی تعمیر کب تک مکمل ہوگی؟

جدہ (سب نیوز )دبئی میں موجود برج الخلیفہ 2010 سے دنیا کی بلند ترین عمارت ہے، مگر بہت جلد یہ ریکارڈ اس سے چھن جائے گا۔کئی برس کی تاخیر کے بعد سعودی عرب میں جدہ ٹاور کی تعمیر باضابطہ طور پر دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔اس حوالے سے تعمیراتی کمپنی جدہ اکنامک کمپنی کی جانب سے 2 اکتوبر کو تعمیراتی سائٹ پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر کمپنی نے بتایا کہ ایک کلومیٹر بلند دنیا کی پہلی عمارت کی تعمیر 2028 تک مکمل کر لی جائے گی۔برج الخلیفہ سے بلند ترین عمارت کا اعزاز چھیننے والا زیرتعمیر اسٹرکچر خلا سے کیسا نظر آتا ہے؟جدہ ٹاور کی تعمیر کا کام 2013 میں شروع ہوا تھا مگر کئی برس سے کام رکا ہوا تھا۔2017 میں جب اس عمارت کی تعمیر کا کام روکا گیا تو اس کا ایک تہائی حصہ مکمل ہوچکا تھا۔

جب یہ عمارت مکمل ہوجائے گی تو یہ دنیا کی بلند ترین عمارت قرار پائے گی جس کی بلندی 3280 فٹ تک ہوگی۔یہ دنیا کی پہلی عمارت ہوگی جس کی بلندی ایک کلو میٹر سے زائد ہوگی۔خیال رہے کہ 163 منزلہ برج الخلیفہ کی بلندی 2722 فٹ ہے۔

جدہ ٹاور کی 170 منزلہ عمارت ایک ہوٹل، اپارٹمنٹس، دفاتر، آٹ ڈور ڈیک اور دیگر تعمیرات سے لیس ہوگی۔پہلے اس کی تعمیراتی لاگت 2 ارب ڈالرز لگائی گئی تھی مگر کئی برس تک کام نہ ہونے کے باعث اس میں اضافہ ہوا ہے۔یہ باضابطہ تقریب تو اب ہوئی ہے مگر مختلف رپورٹس اور سیٹلائٹ تصاویر سے عندیہ ملا تھا کہ تعمیراتی کام کئی ماہ سے جاری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔