Thursday, October 17, 2024
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کا احتجاج، پولیس کے چار ہزار جوان تعینات کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا احتجاج، پولیس کے چار ہزار جوان تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی دارالحکومت میں ڈی چوک پر پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کے لیے راولپنڈی پولیس کے چار ہزار اہل کاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چار اکتوبر جمعہ کو ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے جس سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد میں سخت انتظامات کیے گئے ساتھ ہی راولپنڈی میں بھی پولیس اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

راولپنڈی پولیس 28 ستمبر کے مقدمات میں نامزد اور نامعلوم رہنما ئو ں اور کارکنوں کی گرفتاری کے چھاپے مارنے میں بھی مصروف ہے۔ذرائع کے مطابق ڈیڑھ سو سے زاید رہنما اور کارکن گرفتار کیے جاچکے ہیں اب جمعہ 4 اکتوبر کو ڈی چوک کی کال سے نمٹنے کے لیے راولپنڈی پولیس کو بھی خصوصی ٹاسک سونپ دیئے گیے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے راولپنڈی کے داخلی اور اسلام آباد کی جانب جانے والے راستوں کو سیل کرکے وہان بھاری پولیس نفری تعینات رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

راولپنڈی اسلام آباد کے سنگم پر واقع مقامات روات ٹی چوک، اسلام ایکسپریس وے پر کھنہ پل، شکریال، کورال کے مقام گلزار قائد اور فیض آباد تک ملنے والے صادق آباد کے راستے اسی طرح فیض آباد انٹرچینج، پنڈورا چونگی، کٹاریاں خیابان سرسید چوک، چک مدد، ڈھوک حسو، پیرودھائی موڑ، ٹیکسلا، 26 نمبر چونگی پشاور روڈ وغیرہ کے مقامات پر کنٹینرز و رکاوٹیں کھڑی کرکے بھاری پولیس نفری تعینات رکھی جائے گی اور یہ عمل جمعرات و جمعہ کی شب سے شروع کردیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔