Friday, November 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزلاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، پرویز الٰہی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، پرویز الٰہی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم


لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے چودھری پرویز الہٰی، ان کی اہلیہ زارا الٰہی اور بیٹے راسخ الٰہی کا پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے بھی نام نکالنے کا حکم دے دیا۔
درخواست گزاروں کی جانب سے ابوذر سلمان خان نیازی ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔