Monday, December 23, 2024
ہومبریکنگ نیوزلبنان کی صورتحال بدترین ہوگئی، حملوں کے تبادلے کا دائرہ وسیع ہوتا جارہا ہے، اقوام متحدہ

لبنان کی صورتحال بدترین ہوگئی، حملوں کے تبادلے کا دائرہ وسیع ہوتا جارہا ہے، اقوام متحدہ

نیویارک (سب نیوز )اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ لبنان کی صورتحال بدتر سے بدترین ہوگئی ہے، لبنان میں حملوں کے تبادلے کا دائرہ وسیع ہوتا جارہا ہے۔سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا اسرائیل نے لبنان میں جنگ بندی کیلیے فرانس کی پیشکش مسترد کر دی ہے۔

انھوں نے کہا کہ لبنان میں وسیع پیمانے پر جنگ سے اجتناب کیا جانا چاہئیے۔ اسرائیل کے خلاف ایرانی حملے مسئلہ فلسطین کیلئے کسی صورت سودمند نہیں۔ انتونیو گوتریس کے مطابق غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور لبنان میں شرانگیز حملے فوری روکے جائیں۔ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا وقت آپہنچا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔