Sunday, December 22, 2024
ہومبریکنگ نیوزحزب اللہ نے اسرائیل کی لبنان میں گھسنے کی پہلی کوشش ناکام بنادی، 2 اسرائیل فوجی ہلاک اور 18 زخمی

حزب اللہ نے اسرائیل کی لبنان میں گھسنے کی پہلی کوشش ناکام بنادی، 2 اسرائیل فوجی ہلاک اور 18 زخمی

بیروت(آئی پی ایس ) لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کی لبنان میں داخل ہونے کی پہلی کوشش ناکام بنادی جس دوران 2 صیہونی فوجی ہلاک اور 18 زخمی ہوئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز لبنان کی سرحد پر قائم علاقے اڈیسہ سے لبنان میں داخل ہونے کی کوشش کی جس دوران اسرائیل فوج اور حزب اللہ فائٹرز کی اسپیشل انفینٹری رضوان فورس کے درمیان تصادم ہوا۔الجزیرہ کے مطابق حزب اللہ فائٹرز نے اسرائیلی فوجیوں کی لبنان میں زمینی رستے سے داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی اور اس دوران اسرائیلی فوج کو جانی نقصان بھی ہوا۔ لبنانی خبر ایجنسی المیادین کا کہنا ہیکہ بدھ کی صبح اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں 2 اسرائیلی سپاہی ہلاک اور 18 زخمی ہوئے جنہیں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اسرائیلی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔