Saturday, December 21, 2024
ہومبریکنگ نیوزتوشہ خانہ 2 کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر

توشہ خانہ 2 کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر

راولپنڈی: عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس میں فرد جرم کی کارروائی مؤخر کر دی۔
راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شارخ ارجمند نے کی۔
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جج سے کہا کہ مجھے وکلاء سے مشاورت کی اجازت نہیں دی گئی، اپنے وکلاء سے مشاورت کی اجازت دی جائے۔
بعد ازاں عدالت نے ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی 5 اکتوبر تک مؤخر کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔