Monday, December 23, 2024
ہومبریکنگ نیوزبجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن میں 118 ارب سے زائد وصول، ہزاروں گرفتاریاں

بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن میں 118 ارب سے زائد وصول، ہزاروں گرفتاریاں

اسلام آباد(آئی پی ایس)ملک میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن میں 118 ارب روپے سے زائد رقم وصول اور ہزاروں گرفتاریاں کی گئی ہیں۔

معیشت کی بحالی کے لیے حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ انسداد بجلی چوری مہم بھی زور و شور سے جاری ہے۔ عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اقدامات کے ثمرات نظر آ رہے ہیں۔
بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن میں ملک بھر سے اب تک 118 ارب 93 لاکھ روپے وصول کیے جا چکے ہیں جب کہ اس دوران 85 ہزار 330 سے زائد بجلی چوروں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
رواں ہفتے کے دوران متعلقہ اداروں نے لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، اسلام آباد، ملتان، پشاور، حیدرآباد، سکھر،کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں بجلی چوروں سے 3 ارب روپے سے زائد رقم وصول کی۔ ستمبر کے رواں ہفتے کے دوران متعلقہ اداروں نے 687 بجلی چور گرفتار کیے ہیں۔
متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔