بیروت (سب نیوز )اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی ٹان میں حزب اللہ ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنا نے کا دعوی کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے طاقتور میزائلوں سے فضائی حملے کیے۔ عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ائیرپورٹ روڈ پر مخصوص عمارت کو نشانہ بنایا، اسرائیلی طیاروں نے البرج عمارت پر 10 میزائل داغے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے حزب اللہ کے سینٹرل کمانڈ کو بمباری کا نشانہ بنایا۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ حزب اللہ کا سینٹرل کمانڈ عمارت کے نیچے قائم کیا گیا تھا، بمباری کا اصل ہدف حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ تھے۔عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ 5 روز میں یہ اسرائیلی فوج کی بیروت پر سب سے طاقتور بمباری ہے، جنوبی ٹان پراسرائیلی بمباری میں 4 عمارتوں کو نقصان پہنچا۔