Sunday, June 29, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزمولانا فضل الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف کو حکومت سے مذاکرات کا مشورہ دیدیا ،پی ٹی آئی کا مشاورت کا عندیہ

مولانا فضل الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف کو حکومت سے مذاکرات کا مشورہ دیدیا ،پی ٹی آئی کا مشاورت کا عندیہ

اسلا آباد (سب نیوز )پی ٹی آئی اور جمعیت علمائے اسلام کے درمیان مذاکرات کا معاملہ ،مولانا فضل الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف کو حکومت سے مذاکرات کا مشورہ دیدیا ۔ذرائع کے مطابق کوئی بھی سیاسی جماعت مذاکرات کے دروازے بند نہیں کر سکتی ۔سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہونے چاہئیں۔جمعیت علمائے اسلام کے دروازے حکومت سمیت سیاسی جماعتوں کے لیے کھلے ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سے مذاکرات کے معاملے پر وقت مانگ لیا ۔پی ٹی آئی نے جواب دیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سیاسی جماعت ہے آ پس میں مشورہ کے بعد جوابدیںگے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔