Sunday, June 29, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کا احتجاج کا اعلان، لیاقت باغ کو سیل کر دیا گیا،پولیس کی نفری لیاقت باغ کے باہر اور اندر تعینات

پی ٹی آئی کا احتجاج کا اعلان، لیاقت باغ کو سیل کر دیا گیا،پولیس کی نفری لیاقت باغ کے باہر اور اندر تعینات

راولپنڈی (سب نیوز )پی ٹی آئی نے لیاقت باغ میں احتجاج کا اعلان کیا تو پولیس نے لیاقت باغ راولپنڈی کو ہی سیل کر دیا۔پاکستان تحریک انصاف نے ہفتہ 28 ستمبر کو لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے اس کا تاحال جلسے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔جلسے کی اجازت نہ ملنے پر سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا تھا کہ اگر کل ہمیں لیاقت باغ پنڈی میں جلسے کی اجازت نہ ملی تو پھر اسی جگہ پر احتجاج کریں گے۔ جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری لیاقت باغ کے باہر اور اندر تعینات کر دی گئی ہے، پولیس نے چہل قدمی کیلئے آنے والے افراد کو بھی باہر نکال دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔