Saturday, March 15, 2025
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی نے راولپنڈی میں جلسے کے لیے دائر درخواست واپس لے لی

پی ٹی آئی نے راولپنڈی میں جلسے کے لیے دائر درخواست واپس لے لی

اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے راولپنڈی میں جلسے کے لیے دائر درخواست واپس لے لی۔

پی ٹی آئی نے راولپنڈی میں جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں درخواست دائر کی تھی جس کی سماعت آج ہونی تھی۔
تاہم اب اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی نے راولپنڈی میں جلسے کی اجازت کے لیے ہائیکورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی ہے۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے راولپنڈی جلسے کے لیے دائر درخواست واپس لینے کی ہدایت کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔