Saturday, October 19, 2024
ہوماوورسیزپاکستان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہمیں بطور قوم متحد ہونا پڑے گا، محمد عارف

پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہمیں بطور قوم متحد ہونا پڑے گا، محمد عارف

واشنگٹن /اسلام آباد (سب نیوز)بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہمیں بطور قوم متحد ہونا پڑے گا ، پاکستان انتشار سے نہیں ،قومی اتحاد سے آگے بڑھے گا، ہمیں نہ صرف معاشی بلکہ سماجی ، سفارتی اور سیاسی میدان میں بھی مربوط حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا۔

سب نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت کئی سنگین مسائل کا سامنا ہے ، جنہیں حل کرنے کیلئے ہمیں بطور قوم متحد ہونے کی ضرورت ہے ، ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی ہوئی آبادی ایک بڑا چیلنج ہے ، مسلسل معاشی بدحالی اور بدانتظامی کے مسائل کی وجہ سے اب ہمیں اقوام عالم میں کوئی سنجیدہ نہیں لیتا ، پاکستانیوں کو بطور قوم جاگنے کی ضرورت ہے ، ہمیں نہ صرف معاشی بلکہ سماجی ، سفارتی اور سیاسی میدان میں بھی مربوط حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص مسلسل خراب تر ہوتا جا رہا ہے ، ہمارے حوالے سے عالمی قوتوں کا رویہ نظر انداز کرنے والا ہے ، بطور قوم یہ صورتحال کسی طور بھی حوصلہ افزا نہیں ہے ، نہ صرف پاکستانیوں بلکہ بیرون ملک مقیم اوورسیز کو بھی ڈسپلن او ر خودداری کے ذریعے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔محمد عارف کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیز کا دل ملک کیلئے تڑپ رہا ہے لیکن پاکستان کے حالات بہتر کرنے کے لیے پاکستانیوں کو بھی سنجیدہ کوشش کرنا چاہیے ،پاکستان انتشار سے نہیں ،قومی اتحاد سے آگے بڑھے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔