Sunday, December 22, 2024
ہومکھیلنیویارک لاگوس کی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار

نیویارک لاگوس کی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار

ہرارے : این وائی ایس لاگوس کو اگرچہ اپنے حالیہ میچ میں ہرارے بولٹس ہاتھوں شکست اٹھانا پڑی تاہم اس کی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار ہے۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بولٹس نے 10 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنائے۔ ۔
ہدف کے تعاقب میں نیویارک لاگوس نے اپنی اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا خاص طور پر راسی وان ڈیر ڈوسن نے 25 رنز کی مستحکم سپورٹ فراہم کی تاہم بولٹس کے گیند بازوں کے پاس کچھ اور ہی منصوبے تھے۔

رچرڈ گلیسن، آرینسٹو ویزہ اور برینڈن ماوتا نے تباہ کن بالنگ کرتے ہوتے نیویارک لاگوس کے بلے بازوں کی ایک نہ چلنے اور میچ اپنے نام کرلیا۔

کپتان تھیسارا پریرا نے اپنی ٹیم کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باؤلنگ میں ہم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، خاص طور پر اس بات کو مدنظر رکھا کہ بیٹنگ لائن اپ آسانی سے 120 یا 130 رنز کا ہدف حاصل کرسکتی ہے۔

اگرچہ آج ہم بلے بازی پیچھے رہ گئے ہیں تاہم مجھے یقین ہے کہ ہم اس سے سیکھ سکتے ہیں اور مضبوطی سے واپس آسکتے ہیں۔ اگلے میچ میں اپنے امکانات سے متعلق پرامید ہیں ۔
ٹیم کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے تھیسارا نے مزید کہا کہ دراصل یہ سب کرکٹ میں ہوتا ہے۔ ہم نے پورے سیزن میں شاندار کرکٹ کھیلی ہے یہ صرف ایک میچ ہے اور ہم کسی کو مورد الزام نہیں ٹھہراسکتے ہمیں مستقبل کے میچوں میں اپنی مضبوط کارکردگی کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔