Sunday, December 22, 2024
ہومبریکنگ نیوزوزیراعلی خیبرپختونخوا نے آئین کے برخلاف شاہ فرمان کو اپنا چھٹا مشیر بنالیا

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے آئین کے برخلاف شاہ فرمان کو اپنا چھٹا مشیر بنالیا

پشاور(آئی پی ایس )وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آئین کے برخلاف قدم اٹھاتے ہوئے سابق گورنر کے پی شاہ فرمان کو اپنا چھٹا مشیر بنالیا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کو وزیراعلی کے لیے سینئر مشیر تعینات کردیا ہے، شاہ فرمان ، وزیراعلی کے سیاسی امور کے لیے سینئر وزیر کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سابق گورنر صوبائی کابینہ کے تمام اجلاسوں میں شرکت کے اہل ہوں گے، تاہم سابق گورنر کو سرکاری مراعات نہیں ملیں گی اور وہ اعزازی طور پر خدمات انجام دیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی کے پہلے سے پانچ مشیرموجود ہیں اور آئینی طورپر چھٹے مشیرکی تقرری نہیں کی جاسکتی

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔