Sunday, December 22, 2024
ہومبریکنگ نیوزمذہبی تہوار کے دوران بھارت میں 37 بچوں سمیت 46 افراد ڈوب کر ہلاک

مذہبی تہوار کے دوران بھارت میں 37 بچوں سمیت 46 افراد ڈوب کر ہلاک

ممبئی (سب نیوز )بھارتی ریاست بہار میں مذہبی تہوار جیوت پتریکا کے دوران 37 بچوں سمیت 46 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لوگوں کے ڈوبنے کے واقعات ریاست بہار کے 15 اضلاع میں منگل کے روز سے سامنے آنا شروع ہوئے۔حکام کے مطابق ڈوبنے کے واقعات دریاں اور تالابوں میں اشنان کے دوران ہوئے، جہاں حالیہ سیلاب کے باعث پانی کی سطح بلند تھی۔

بہار میں جیوت پتریکا کا تہوار مائیں اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے مناتی ہیں، یہ تہوار ریاست اترپردیش ور جھارکھنڈ کے علاوہ نیپال میں بھی منایا جاتاہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈوبنے کے واقعات اورنگ آباد، گوپال جنگ، سماستی پور، روہتاس، پٹنا اور وشالی سمیت بہار کے 15 اضلاع میں پیش آئے جن کے بعد ڈوبنے والوں میں سے 46 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ مزید 3 افراد کی تلاش جاری ہے۔

حکومت کی جانب سے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے 4 لاکھ بھارتی روپے کا اعلان کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال بھی اسی تہوار کے دوران 24 گھنٹوں میں 22 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔