(سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان نے صحافیوں سے مختصر گفتگو کی، اس دوران صحافی نے ان سے سوال کیا کہ ر ئوف حسن نے کہا ہے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پارٹی پالیسی ہے۔
صحافی کو جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ر ئو ف حسن کو غلط فہمی ہوئی ، اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کاکوئی فائدہ نہیں ہے۔عمران خان نے کہا کہ 8 ستمبر جلسے کے بعد واضح کرچکا ہوں کہ ہم کسی سے مذاکرات نہیں کریں گے۔
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان ر ئوف حسن نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی آج بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بات چیت ناگزیر ہے، اس میں دیر نہیں ہونی چاہیے۔