Sunday, December 22, 2024
ہومبریکنگ نیوزامیر جماعت اسلامی نے ایک بار پھر لانگ مارچ کا عندیہ دے دیا

امیر جماعت اسلامی نے ایک بار پھر لانگ مارچ کا عندیہ دے دیا

لاہور(سب نیوز ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت سے ہونے والے تحریری معاہدے کے 45 روز ہونے کے بعد ایک بار پھر لانگ مارچ کا عندیہ دیدیا۔

ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمارے ساتھ معاہدہ کرنے کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے، منگل کو منصورہ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ہم مطالبات کے حق میں ملک گیر شٹر ڈان ہڑتال کرچکے ہیں، اور اب پہیہ جام ہڑتال اور اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرنے کے آپشن موجود ہیں، اس کے علاوہ بجلی کے بل ادا نہ کرے کی اپیل بھی کرسکتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، اور فی بیرل 70 ڈالر تک آگیا ہے لیکن اس حساب سے عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا۔ حکومت چاہے تو پیٹرول کی قیمت میں 150 روپے فی لیٹر تک کمی کی جاسکتی ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ غزہ پر حالیہ جارحیت کا ایک سال مکمل ہونے کو ہے، اس لیے پورے ملک میں یکم سے 7 اکتوبر تک اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا، اور 6 اکتوبر کو کراچی میں تاریخی غزہ ملین مارچ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم 7 اکتوبر کو اسلام آباد میں مارچ کریں گے، 12 بجے دن پورے ملک کے عوام سڑکوں پر نکل کر اسرائیل کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔آخر میں حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ 7 اکتوبر کو سرکاری طور پر یوم احتجاج منایا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔