اسلام آباد(سب نیوز )وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ تمام تر مشکلات کے باوجود آئی ٹی ایکسپورٹ میں سالانہ بنیادوں پر 27 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سائبر سیکورٹی کے عالمی انڈیکس میں پاکستان ٹیئر ون رینکنگ رکھنے والے ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کی نمائندہ تنظیم پاکستان سافٹ ویئر ہاسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے زیراہتمام ملک کی آئی ٹی انڈسٹری میں نمایاں خدمات انجام دینے والی کمپنیوں کو ایوارڈ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتوں میں کچھ سیکٹر سے متعلق اچھی خبریں آئیں گزشتہ ہفتوں میں پاکستان سائبر سیکورٹی درجہ بندی میں ٹئیئر ون میں شامل ہوا، ای جی ڈی آئی انڈیکس میں دو سال کے بعد پاکستان کیلئے اچھی خبر آئی اور ای جی ڈی آئی انڈیکس میں پاکستان مڈ ٹئیر سے ہائی ٹیر کیٹگری میں شامل ہوا۔
وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر ایکسپورٹ کے حوالے سے بھی اچھی خبر آئی آئی ٹی ایکسپورٹ بڑھانے میں پاشا کا بھی اہم کردار ہیحکومت کا وژن ہے کہ آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کیلئے اقدامات لئے جائیں، آئی ٹی سیکٹر کی جانب سے بھی اس میں اہم کردار ادا کیا جا رہا ہے۔
شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ پنجاب نے آج سے آٹھ نو سال پہلے ڈیجیٹائز نظام کو لاگو کیا، وزیر اعظم کا وژن ہے کہ وفاق میں بھی اس نظام کو جلد سے جلد لایا جائے اسی طرح آج بھی پنجاب میں آی گورننس سب سے آگے ہے۔ پنجاب میں ای کمپلینٹ سستم، لینڈ ریکارڈ الیکٹرانک ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں آئی ٹی کے شعبہ کو فروغ دینے کیلئے جامع پالیساں متعارف کروارہی ہے ملک میں آئی ٹی سیکٹر کے فعال کردار اور ملک کی ڈیجیٹل معیشت میں مرکزی کردار ادا کرنے میں پاشا کی خدمات قابل تحسین ہیں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز کی فراہمی انڈسٹری کے جذبیکو فروغ اور ملک کو ڈیجیٹل حب کیلئے معاون ہونگے۔
پیر کو اسلام آباد میں ایچ بی ایل-پاشا آئی سی ٹی ایوارڈز کے عنوان سے شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ تھیں جبکہ اس موقع پر خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) حکام، اعلی سرکاری افسران، سفارت کار،پاشا کے عہدیداران، سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ارکان اور آئی ٹی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات سمیت بڑی تعداد میں مہمانان تقریب میں شریک تھے۔
تقریب سے خطاب میں مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے آئی ٹی سیکٹر کے فعال کردار اور اور ملک کی ڈیجیٹل معیشت میں مرکزی کردار ادا کرنے پر پاشا مینجمنٹ خصوصا چیئرمین زوہیب خان کی کارکردگی کو شاندار الفاظ میں سراہا۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ایوارڈز دینے کا یہ سلسلہ انڈسٹری میں کام کرنے کے جذبے کو فروغ دینے کا مثر ذریعہ ثابت ہورہا ہے، اس طرح نہ صرف کمپنیوں کے مابین مقابلے کی فضا پیدا ہوتی ہے بلکہ نئی کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس کیلئے بھی مشعل راہ بن رہی ہے جس سے ملک کو ڈیجیٹل حب بنانے میں بھرپور مدد ملے گی۔
اس ضمن میں ایچ بی ایل اور پاشا کا کردار لائق تحسین ہے اس موقع پر وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے آئی ٹی سیکٹر میں کیے جانے والے حکومتی اقدامات سے بھی خصوصی طور پر شرکا کو آگاہ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاشا کے چیئرمین محمد زوہیب خان نے کہا کہ ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ملک میں آئی ٹی کمپنیوں کے جائز مطالبات کی تکمیل کیلئے حکومت کے ہر فورم تک مثر آواز پہنچائی جائے، اس ضمن میں ہمیں وزارت آئی ٹی اور ایس آئی ایف سی کا بھرپور تعاون حاصل رہا، پاشا کے اقدامات اور انڈسٹری کی معاونت سے نہ صرف روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہورہے ہیں بلکہ آج آئی ٹی ایکسپورٹ میں بھی مسلسل نئے ریکارڈ بن رہے ہیں اور اب ہم 3 ارب 22 کروڑ ڈالرزکی ریکارڈ ایکسپورٹ تک جاپہنچے ہیں جس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
زوہیب خان نے ایوارڈ پانے والی کمپنیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم میڈ ان پاکستان کو فروغ دیتے ہوئے پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کو عالمی سطح پر متعارف کروارہے ہیں یہ ایوارڈ اگرچہ ان کمہنیوں کی خدمات کا نعم البدل نہیں لیکن ہماری جانب سے اعتراف خدمات ضرور ہے امید ہے انڈسٹری وزیر اعظم کے دیئے گئے 25 ارب ڈالرز کے اہداف کی تکمیل میں اسی طرح بھرپور انداز میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔