Saturday, December 21, 2024
ہومبریکنگ نیوزبلاول بھٹو کا پیپلز پارٹی کے ترجمانوں سے آئینی عدالت پر پارٹی موقف بارے تبادلہ خیال

بلاول بھٹو کا پیپلز پارٹی کے ترجمانوں سے آئینی عدالت پر پارٹی موقف بارے تبادلہ خیال

کراچی(سب نیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ آصفہ بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپوربھی اجلاس میں موجود تھیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی ترجمانوں سے آئینی عدالت سے متعلق پیپلزپارٹی کے مقف پرمبنی نکات پرتبادلہ خیال کیا۔اجلاس میں شیری رحمان، شازیہ مری، نثارکھوڑو، شرجیل میمن، ناصر شاہ، مرتضی وہاب، سعید غنی، چودھری منظور و دیگر نے شرکت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔