Sunday, December 22, 2024
ہومبریکنگ نیوزمولانا فضل الرحمان سے شاہد آفریدی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان سے شاہد آفریدی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی (سب نیوز )سربراہ جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان سے سابق کپتان کرکٹر شاہد آفریدی نے ملاقات کی ہے۔ملاقات جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد سومرو کی کراچی میں رہائش گاہ پر ہوئی۔

مولانا فضل الرحمان اور شاہد آفریدی کی ملاقات میں علامہ راشد سومرو اور علامہ ناصر سومرو سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ جے یوآئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔