Thursday, October 17, 2024
ہومبریکنگ نیوزمجوزہ آئینی ترمیم:پی ٹی آئی کا حکومت سے بات چیت نہ کرنے کا فیصلہ،کور کمیٹی اجلاس کی اندورنی کہانیسب نیوز پر

مجوزہ آئینی ترمیم:پی ٹی آئی کا حکومت سے بات چیت نہ کرنے کا فیصلہ،کور کمیٹی اجلاس کی اندورنی کہانیسب نیوز پر

اسلام آباد(آئی پی ایس )تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے مجوزہ آئینی ترامیم اور مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر کمیٹی ارکان کو بریف کیا۔

پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم پر حکومت سے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، آئینی ترامیم کی مخالفت اصولی فیصلہ ہے، آئینی ترامیم پر حکومت کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد کرتا نظر نہیں آ رہا، تحریک انصاف اپنی قانونی جنگ جاری رکھے گی، سپریم کورٹ کے فیصلے میں بھی چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن کے بارے سخت ریمارکس لکھے گئے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کے خلاف پہلے ہی ریفرنس جمع کرایا ہوا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈی سی راولپنڈی کو جلسے کی اجازت کیلئے باضابطہ درخواست دی جائے گی، اجازت نہ ملی تو راولپنڈی بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔