Monday, September 23, 2024
ہومپاکستانصدر مملکت آصف زرداری اورچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو منگل کو بلوچستان کا دورہ کرینگے

صدر مملکت آصف زرداری اورچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو منگل کو بلوچستان کا دورہ کرینگے

اسلام آباد(آئی پی ایس )صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری منگل کو بلوچستان کا دورہ کریں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سردار سرفراز ڈومکی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کریں گے، دورہ کے موقع پر صدر مملکت اور چیئرمین پیپلز پارٹی وزیراعلی، صوبائی وزرا سے ملاقاتیں کریں گے۔

پارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ صدر مملکت اور چیئرمین پیپلز پارٹی ارکان اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے، صدر مملکت اور چیئرمین پیپلز پارٹی کو حکومتی کارکردگی اور پارٹی کے معاملات پر بریفنگ دی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔