Monday, September 23, 2024
ہومتازہ ترینغزہ میں اسرائیلی فوج کا پناہ گزین اسکول پر حملہ، بچوں سمیت 22فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کا پناہ گزین اسکول پر حملہ، بچوں سمیت 22فلسطینی شہید

غزہ (آئی پی ایس ) اسرائیلی فوج کے پناہ گزین اسکول پر حملے کے نتیجے میں مزید 22 فلسطینی شہید ہوگئے۔فلسطین وزارت صحت کے مطابق ہفتے کو غزہ میں الزیتون کے علاقے میں پناہ گزین اسکول پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 22 افراد شہید ہوئے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

وزارت صحت نے بتایا کہ 7 اکتوبر سے جاری جنگ کے دوران یہ اسکول بند کر دیا گیا تھا جس کے بعد یہاں بے گھر افراد نے پناہ لی تھی۔دوسری جانب اسرائیل ڈیفنس فورسز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے غزہ میں حماس کے ایک کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا جسے عسکریت پسند گروپ دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کے لیے استعمال کر رہا تھا۔ادھر حماس نے اسکولوں اور دیگر شہری مقامات کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے انکار کیا ہے۔

حماس کے زیر انتظام سرکاری میڈیا آفس نے کہا کہ الزیتون کے علاقے میں ہفتے کے روز ہونے والے حملے میں شہید ہونے والوں میں کئی بچے اور 6 خواتین شامل ہیں۔انروا کے مطابق7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیل کی جانب سے پانچویں بار اسکول کو نشانہ بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ 7اکتوبر سے جاری جنگ میں اسرائیلی حملوں میں 41 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔