Thursday, October 17, 2024
ہومپاکستانعلی امین گنڈاپور نے رکاوٹوں کے باوجود پنجاب گھوم کر چیلنج پورا کیا، بیرسٹر سیف

علی امین گنڈاپور نے رکاوٹوں کے باوجود پنجاب گھوم کر چیلنج پورا کیا، بیرسٹر سیف

پشاور(آئی پی ایس ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور نے تمام رکاوٹیں عبور کرکے پورا پنجاب اور لاہورگھوم کر اپنا چیلنج پورا کیا۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ خواجہ آصف اور عطا تارڑ اٹک پار کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے، وزیراعلی اٹک پار بھی گئے اور پورے لاہور اور پنجاب بھی گھومے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام تر رکاوٹوں کے باجود وزیراعلی کے پی جلسہ گاہ پہنچے، جب گنڈاپور نے چیلنج پورا کیا تو جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرکے راستہ روکا گیا اور مینڈیٹ چوروں نے گنڈاپور کے پہنچنے سے قبل ہی جلسہ ختم کروا دیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ کل پورا پاکستان بانی پی ٹی آئی کے لیے نکلا تھا، عمران خان کی رہائی کو اب کوئی بھی نہیں روک سکتا۔

مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ لاہور میں کامیاب جلسے سے ان پر خوف طاری ہے، مریم اورنگزیب کامیاب جلسے سے توجہ ہٹانے کے لئے شوشے چھوڑ رہی ہیں۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے قومی اور بین الاقوامی سمیت تمام فورم پر فلسطینیوں کے حق خودارادیت کی بات کی، یہودی اخبار نے تعریف کی تو اسکا یہ مطلب نہ ہوا کہ عمران خان کا اسرائیل بارے موقف بدل گیا۔ان کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب کو شریف خاندان کے مودی سے تعلقات اور بھارتی انجینئرز کی وضاحت دینی چاہئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔