Saturday, September 21, 2024
ہومبریکنگ نیوزمخصوص نشستیں،سپریم کورٹ کے وضاحتی بیان پر چیف جسٹس کے9 سوالات

مخصوص نشستیں،سپریم کورٹ کے وضاحتی بیان پر چیف جسٹس کے9 سوالات

اسلام آباد (سب نیوز /آئی پی ایس )سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے مخصوص نشتوں کے معاملے پر 14 ستمبر کو اکثریتی جج کی وضاحت کے حوالے سے نو سوالوں پر جواب مانگ لیا۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے رجسٹرار سپریم کورٹ جزیرہ سلیم سے جواب طلب کیے۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے سوال کیا کہ الیکشن کمیشن اور تحریک انصاف نے وضاحت کی درخواست کب دائر کی

، تحریک انصاف اور الیکشن کمیشن کی درخواستیں پریکٹس پروسیجر کمیٹی میں کیوں نہیں بھیجی گئیں۔چیف جسٹس کی جانب سے سوال کیا گیا کہ متفرق درخواستیں کاز لسٹ کے بغیر کیسے سماعت کیلئے فکس ہوئیں، کیا رجسٹرار آفس نے متعلقہ فریقین اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیا گیا، کس کمرہ عدالت یا چیمبر میں درخواستوں کو سنا گیا، درخواستوں پر فیصلہ سنانے کیلئے کاز لسٹ کیوں جاری نہیں کی گئی۔

سوال کیا گیا کہ آرڈر کو سنانے کیلئے کمرہ عدالت میں فکس کیوں نہ کیا گیا، اوریجنل فائل اور آرڈر سپریم کورٹ رجسٹرار میں جمع ہوئے بغیر آرڈر کیسے اپ لوڈ ہوا، آرڈر کو سپریم کورٹ ویب سائٹس پر اپلوڈ کرنے کا آرڈر کس نے کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔