Saturday, September 21, 2024
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی جلسے کا مقررہ وقت ختم، لائٹ ،سا ئونڈ سسٹم بند کر دیا گیا، پولیس سٹیج پر پہنچ گئی

پی ٹی آئی جلسے کا مقررہ وقت ختم، لائٹ ،سا ئونڈ سسٹم بند کر دیا گیا، پولیس سٹیج پر پہنچ گئی

لاہور(سب نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کا مقررہ وقت ختم ہو گیا، ڈی جے کی طرف سے جلسہ گاہ کے سانڈ سسٹم کو بند کر دیا گیا، ہم نے کچھ جلایا نہیں، عوام نے جلسہ گاہ سے باہر جانے سے انکار کر دیا۔حکومت پنجاب کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو مویشی منڈی کاہنہ میں جلسے کی اجازت دی گئی ہے، انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقت گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کو جلسے کیلئے دیا گیا وقت تو ختم ہوگیا لیکن جلسہ تاحال ختم نہیں ہوسکا، کارکنوں اور رہنماں کی آمد کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

جلسہ گاہ کی جانب جانے والے تمام راستے کھلے ہیں، جلسہ گاہ اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور رنگ روڈ پر قیدیوں کی گاڑیاں بھی موجود ہیں۔جلسے کے لیے مختلف شہروں سے پاکستان تحریک انصاف کے قافلے لاہور پہنچے، خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کا مرکزی قافلہ وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کی قیادت میں لاہور پہنچے گا۔

اس حوالے سے ذرائع کا دعوی ہے کہ پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے لیے کے پی حکومت کے سرکاری وسائل کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے، ریسکیو کی گاڑیاں اور کرینیں بھی ساتھ لائی جا رہی ہیں۔لاہور کی ضلعی انتظامیہ اور پی ٹی آئی کے درمیان طے پانے والے معاہدے میں شامل ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور 8 ستمبر کو اسلام آباد میں کی گئی تقریر پر معافی مانگنا ہو گی۔معاہدے کے مطابق جلسے میں ریاست یا اداروں کے خلاف نعرے بازی اور بیان بازی نہیں کی جائے گی، کسی اشتہاری یا مجرم کا آڈیو یا ویڈیو پیغام نشر نہیں جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔