Saturday, September 21, 2024
ہومتازہ ترینپی ٹی آئی مخصوص نشستوں کے معاملے میں ایک بار پھر سپریم کورٹ پہنچ گئی

پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کے معاملے میں ایک بار پھر سپریم کورٹ پہنچ گئی

اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی طرف سے وکیل عزیر بھنڈاری نے درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قرار دیا جائے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا 12 جولائی کے فیصلے پر اطلاق نہیں ہوتا، قرار دیا جائے کہ الیکشن کمیشن 12 جولائی کے فیصلے پر عمل درآمد سے انکار نہیں کرسکتا۔

پی ٹی آئی نے درخواست میں کہا ہے کہ قرار دیا جائے کہ اسپیکر قومی اسمبلی خط کا 12 جولائی فیصلہ پر خط کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، قرار دیا جائے کہ الیکشن کمیشن اسپیکر قومی اسمبلی کے خط کو مسترد کردے اور الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں کو تقسیم سے روکا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔