Saturday, September 21, 2024
ہومبریکنگ نیوزتشدد اور طاقت کا استعمال پائیدار امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، اسپیکر

تشدد اور طاقت کا استعمال پائیدار امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، اسپیکر

اسلام آباد(سب نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے امن کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی امن کے قیام کیلئے اتحاد، رواداری اور با مقصد مذاکرات کی ضرورت ہے، امن کا فروغ انسانیت کی ترقی اور بہبود کے لیے ناگزیر ہے،
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ رابطوں اور افہام و تفہیم کے فروغ کے ذریعے اقوام کے مابین پائیدار امن کا قیام ممکن ہو سکتا ہے، تشدد اور طاقت کا استعمال پائیدار امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، امن کو برقرار رکھنے کیلئے باہمی احترام، تعاون اور انصاف کا فروغ ضروری ہے،
اسپیکر نے کہا کہ امن صرف جنگ کی غیر موجودگی نہیں، بلکہ ہم آہنگی، انصاف اور تنوع کے احترام سے قائم ہوتا ہے،جنگ و جدل اور انسانی حقوق کی پامالیاں دنیا کے جدید تقاضوں کے منافی ہیں،
فلسطین اور کشمیر کے عوام آزادی کیلئے ہزاروں جانیں قربان کر چکے ہیں،
سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان فلسطین اور کشمیر سمیت دیگر تنازعات کا منصفانہ حل چاہتا ہے،
فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کئی دہائیوں سے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں،
کشمیر اور فلسطین سمیت دنیا کے دیگر تنازعات کے منصفانہ حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا،
اسلام امن، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے،
اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے،
آئیں سب مل کر تنازعات کے خاتمے، انسانی حقوق کے تحفظ اور آزادی کے متوالوں کو ان کا حق دلانے کے لیے کردار ادا کریں،

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔