Saturday, September 21, 2024
ہومبریکنگ نیوزپی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی یکم اکتوبر 2024 کو منعقدکرنیکاارادہ ہے:وزارت نجکاری

پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی یکم اکتوبر 2024 کو منعقدکرنیکاارادہ ہے:وزارت نجکاری

اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ، مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان کی زیرصدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس دوران بتایا وزارت نجکاری نے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی یکم اکتوبر کو منعقدکرنے کا ارادہ ہے۔

اعلامیے کے مطابق نجکاری کمیشن بورڈ کے اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اسٹیٹمنٹ آف کوالیفیکیشن شرائط کیتحت اجازت یافتہ تبدیلیوں سے متعلق فنانشل ایڈوائزرکی سفارشات پربھی غور ہوا۔ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی یکم اکتوبر دوہزر چوبیس کو کرنے کا ارادہ ہے۔

وزارت نجکاری کے مطابق نجکاری کمیشن نے چھ بولی دہندگان کو پری کوالیفائی کیا تھا۔ ان میں فلائی جناح،وائے بی ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ کی زیر قیادت کنسورشیم شامل ہے۔ ایئربلیو لمیٹڈ، پاک ایتھانول پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیر قیادت کنسورشیم بھی فہرست میں شامل ہے۔ عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ اوربلیو ورلڈ سٹی نے بھی فہرست کا حصہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔