Saturday, September 21, 2024
ہومبریکنگ نیوزپنجاب یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تعیناتی پر ن لیگ اور پی پی میں سرد جنگ

پنجاب یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تعیناتی پر ن لیگ اور پی پی میں سرد جنگ

لاہور(سب نیوز )پنجاب کی یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی قیادت میدان میں کود پڑی ہے۔ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق پنجاب حکومت نے وائس چانلسرز کی تعیناتی کی منظوری کے لیے مراسلہ گورنر پنجاب کو ارسال کیا تو انہوں نے دو روز قبل اسے مسترد کردیا تھا۔

گورنر پنجاب کی جانب سے سمری مسترد کرنے کے بعد پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت کے درمیان سرد جنگ اور بیان بازی کا آغاز ہوا جس پر دونوں جماعتوں کی اعلی قیادت نے نوٹس لے لیا۔
ذرائع کیمطابق گورنر پنجاب اور وزیر اعلی مریم نواز کو بیان بازی سے روکنے اور رہنماں کو روکنے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ مریم نواز اور گورنر سردارسلیم حیدر کی تعیناتی کے حوالے سے چند روز میں میٹنگ متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں شخصیات کی ملاقات تک ن لیگ اور پی پی قائدین کو کسی بھی قسم کی بیان بازی سے روک دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گورنر پنجاب نیوائس چانسلرز کیلئے بھجوائے گئے ناموں پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے سمری کو مسترد کردیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔