بیجنگ میں 2024 بیجنگ ثقافتی فورم کا آغاز ہوا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شولے نے تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چینی اور غیر ملکی شرکاء کے خیال میں چینی صدر شی جن پھنگ کے گزشتہ سال فورم کے نام تہنیتی خط میں چینی قوم کے کھلے اور جامع ثقافتی تصور کو واضح طور پر اجاگر کیا گیا اور چین کی جانب سے دوسرے ممالک کے ساتھ ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنانے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔ شی جن پھنگ کے ثقافتی افکار چین کی ثقافتی تعمیر میں ایک اہم سنگ میل ہیں، جس نے عالمی ثقافتی ترقی اور تہذیبی ترقی کے فروغ میں چینی دانش کا حصہ ڈالا ہے۔
شرکاء نے مزید کہا کہ ثقافتی میراث کو مضبوط کرنے کے لیے ، قوم کی تاریخی اور ثقافتی روایات کو برقرار رکھنے، ثقافتی ورثے کے مجموعی اور منظم تحفظ کو فروغ دینے، ثقافتی ورثے کے متعدد اقدار کو گہرائی سے سمجھںے کی ضرورت ہے ۔ تہذیبوں کے درمیان باہمی سیکھنے ،گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کو نافذ کرنے، وسیع پیمانے پر بین الاقوامی افرادی تبادلے اور تمام ممالک کے لوگوں کے درمیان باہمی مفاہمت اور دوستی کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔