Friday, September 20, 2024
ہومپاکستانآئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا تعاون قابل تحسین ہے۔
عوامی جمہوریہ چین کے 75ویں یوم تاسیس پر اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے چینی قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کی دوستی ہمالیہ سے اونچی اور سمندر سے گہری ہے، چین کا یوم تاسیس مشترکہ طور پر منانا خوش آئند ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سی پیک فیز 2 کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان بی ٹو بی روابط بڑھیں گے، سی پیک فیز 2 سے آئی ٹی، معدنیات اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ چین نے علاقائی اور عالمی امن کے لیے ہمیشہ احسن کردار ادا کیا، پاکستان ہانگ کانگ، تائیوان اور دوسرے عالمی امور پر چین کی حمایت کرتا ہے۔اس موقع پر چینی سفیر کا کہنا تھا کہ صدر شی جی پنگ نے چین کی سماجی اور معاشی ترقی پر مبنی ایک نئے سفر کی بنیاد رکھی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔