Friday, September 20, 2024
ہومپاکستانزرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 14ارب 82کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے

زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 14ارب 82کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے

کراچی(آئی پی ایس ) ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مجموعی ملکی ذخائر 14 ارب 82 کروڑ کی سطح پر آگئے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 13 ستمبر 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 43 ملین ڈالر بڑھ کر 9 ارب 50 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔کمرشل بینکوں کے پاس زرِمبادلہ کے 5 ارب 31 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اس طرح زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر کا حجم 14 ارب 82 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔