Friday, September 20, 2024
ہومپاکستانملک کیلئے اچھی خبر،پاکستان بین الاقوامی اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ کا رکن منتخب

ملک کیلئے اچھی خبر،پاکستان بین الاقوامی اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ کا رکن منتخب

اسلام آباد (آئی پی ایس )ملک کیلئے ایک اچھی خبر آئی ہے، پاکستان کو انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے)کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب کرلیا گیا ہے۔
آسٹریا میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پاکستان کو ستمبر 2024 سے شروع ہونے والی دو سالہ مدت کے لیے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب کیا گیا ہے۔
سفارت خانے نے بتایا کہ پاکستان بورڈ آف گورنرز کا اکیسویں دفعہ ممبر بنا ہے، جو کہ پاکستان کے دیرینہ عزم اور آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کا مضبوط اعتراف ہے۔سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ ممبر شپ پاکستان کے آئی اے ای اے میں فعال کردار کا عکاس ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔