Friday, September 20, 2024
ہومپاکستانججز نے سیاست کرنی ہے تو اپنی سیاسی جماعت بنائیں، بلاول بھٹو

ججز نے سیاست کرنی ہے تو اپنی سیاسی جماعت بنائیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عدالتی نظام میں بہتری لانی ہے تو آئینی عدالتوں کا قیام ضروری ہے۔اسلام آباد میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وکلانے ہر آمریت کے دور میں اس کے خلاف صف اول کا کردار ادا کیا، وکلا پیپلزپارٹی کااثاثہ ہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ وکلا نے ملک کو آئین دیا، وکلا کی جدوجہد سے ہم نے مشرف کی آمریت کو شکست دی

بی بی شہید کہتی تھیں جن ججز نے سیاست کرنی ہے وہ اپنی پارٹی بنالیں۔عدالت سے سیاست کی امید رکھیں گے تو جمہوریت اور عوام کو نقصان ہوگا، بینظیر بھٹو نے اس وقت کہا تھا مک میں آئینی عدالتیں ہونی چاہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عدالتی نظام میں بہتری لانی ہے تو آئینی عدالتوں کا قیام ضروری ہے، ذوالفقار بھٹو کیس کیلئے مجھے اتنا انتظار کرنا پڑا تو عام آدمی کو کتنا انتظار کرنا پڑتا ہوگا، چوری، قتل کے مقدمے میں کیا لوگوں کو 50،50 سال کا انتظار کرنا پڑے گا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ سپریم کورٹ میں 50فیصد کیس آئینی ہوتے ہیں، سپریم کورٹ میں 50فیصد کیسز کو 90 فیصد وقت ملتا ہے، حکومت اور اتحادیوں سے مشورہ کر کے ایسی عدالت بنائیں جہاں ڈیم نہ بنائے جائیں یا ٹماٹر کی قیمتیں نہ طے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی سطح پر ہائی کورٹ ججز، وکلا سے مشاورت کرکے ابھی نہیں تو آگے جاکر الگ عدالت بناسکتے ہیں۔انہوں نے کہا جب میثاق جمہوریت کیاگیا، اس وقت افتخار چوہدری پی سی او کے تحت مشرف کی عدالت کا جج تھا، اس وقت انہوں نے سوچا کہ اگر ہم نے عوام کو انصاف دلانا ہے، عدالتی نظام کو درست کرنا ہے تو آئینی عدالت بنانی پڑے گی جہاں آئینی معاملات سے متعلق کیس سنے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔