Monday, December 23, 2024
ہومپاکستانپی ٹی اے کا مرحومین کے شناختی کارڈز پر جاری سموں کی بندش کا فیصلہ

پی ٹی اے کا مرحومین کے شناختی کارڈز پر جاری سموں کی بندش کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے مرحوم افراد کے شناختی کارڈز پر جاری سموں سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا ہے۔پی ٹی اے کے مطابق 15اکتوبر 2024 سے فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈز پر جاری تمام سمیں بلاک کردی جائیں گی۔

پی ٹی اے نے جاری اعلامیہ میں ہدایت دی ہے کہ جن افراد کے پاس اپنے فوت شدہ عزیز کے شناختی کارڈ پر جاری سمیں ہیں، وہ انہیں فوری طور پر اپنے نام پر منتقل کروا لیں۔ مقررہ تاریخ کے بعد ایسی تمام سمیں خودکار طریقے سے بند کر دی جائیں گی۔سم ٹرانسفر کرنے کیلئے صارفین کو قریبی موبائل فرنچائز سے رابطہ کرنا ہوگا، جہاں وہ فوت شدہ شخص کا اصل ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور رشتے کا ثبوت فراہم کریں گے۔ تمام دستاویزات کی تصدیق کے بعد سم ان کے نام پر منتقل کی جائے گی۔پی ٹی اے کا یہ اقدام فراڈ سے بچا اور صارفین کی معلومات کی حفاظت کے لیے کیا جا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔