Thursday, September 19, 2024
ہومپاکستانآئینی ترامیم سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے،بیرسٹر سیف

آئینی ترامیم سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے،بیرسٹر سیف

پشاور(آئی پی ایس ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بیان میں کہا کہ جعلی حکومت بدنام زمانہ آئینی ترامیم کی ناکام کوشش کررہی ہے، ترامیم سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ترامیم آئین سے غداری کے سوا کچھ نہیں، آئین کے بانی ذوالفقار بھٹو کے نواسے بلاول بھٹو بھی ترامیم میں پیش پیش ہیں، ترامیم کے لئے جعلی اتحادی حکومت ٹولیوں کی شکل میں گھوم پھررہی ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ بغض عمران خان میں جعلی حکومت آئین روندنے کے لئے بھی تیار ہے، جعلی مینڈیٹ والے آئینی ترامیم کے ذریعے ایک بار پھر سپریم کورٹ پر حملہ آور ہورہے ہیں، پی ٹی آئی اعلی عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے آزادی سلب نہیں کرنے دینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے جعلی حکومت سے ملی ہوئی الیکشن کمیشن کے منہ پر بھی طمانچہ رسید کیا، الیکشن کمیشن نے ملک کی تباہی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔