Thursday, September 19, 2024
ہومپاکستانایف آئی اے سے بانی پی ٹی آئی کیخلاف 9مئی مقدمات کی تفصیلات طلب

ایف آئی اے سے بانی پی ٹی آئی کیخلاف 9مئی مقدمات کی تفصیلات طلب

اسلام آباد (آئی پی ایس )ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے )سے بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے خلاف 9مئی کے مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔

بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9مئی کے مقدمات کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے ایف آئی اے سے انکوائریوں و مقدمات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مراسلے پر ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے متحرک ہوگئے اور انہوں نے تمام زونل ڈائریکٹرز سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے اس سلسلے میں تمام زونز میں تحریری مراسلہ جاری کر دیا ہے۔مراسلہ میں پوچھا گیا کہ کیا 9 اور 10 مئی سے متعلق کسی زون میں انکوائری یا مقدمہ کی تفتیش جاری ہے؟، اگر اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں تو ان میں کیا پیشرفت ہوئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔