Thursday, September 19, 2024
ہومپاکستانپارلیمنٹ عدلیہ کے پر کاٹے گی تو کوئی پارلیمنٹ کی گردن کاٹ دیگا، لیاقت بلوچ

پارلیمنٹ عدلیہ کے پر کاٹے گی تو کوئی پارلیمنٹ کی گردن کاٹ دیگا، لیاقت بلوچ

لاہور (آئی پی ایس ) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ بدنیتی اور ریاستی طاقت سے قانون سازی یا آئینی ترمیم متنازع اور کالا قانون ہوتا ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ پارلیمنٹ، ریاست، عدلیہ اور عوام بڑے ٹکرا وکی نئی دہلیز پر ہیں، بدنیتی اور ریاستی طاقت سے قانون سازی، آئینی ترمیم متنازع اور کالا قانون ہوتا ہے۔رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ پارلیمنٹ عدلیہ کے پر کاٹے گی تو کوئی پارلیمنٹ کی گردن کاٹ دے گا۔ لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ میثاق پارلیمنٹ کے لیے کمیٹی تازہ ہوا کا ادھورا جھونکا ہے اور کمیٹی تنازعات کا شکار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔