Friday, September 20, 2024
ہومپاکستانآئینی ترامیم کا معاملہ، اختر مینگل کا ووٹ کے بدلے 2ہزار لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ

آئینی ترامیم کا معاملہ، اختر مینگل کا ووٹ کے بدلے 2ہزار لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے آئینی ترامیم کیلئے ووٹ کے متعلق اختر مینگل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، مینگل نے لاپتہ افراد کی بازیابی تک ووٹ نہ دینے کا اعلان کردیا۔
کابینہ ذرائع نے بتایا سینیٹ میں بی این پی مینگل کے دو ووٹ اہمیت اختیار کر گئے، سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سردار اختر مینگل سے رابطہ کیا ہے، سردار اختر مینگل نے آئینی ترامیم کا مسودہ مانگ لیا، سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سردار اختر مینگل کے مطالبات پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ سردار اختر مینگل نے صادق سنجرانی سے دو سینیٹ ووٹ کے بدلے 2 ہزار لاپتہ افراد کی فورا بازیابی کا مطالبہ کردیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔