Thursday, September 19, 2024
ہومبریکنگ نیوزعمران خان کی علی امین کی حمایت کے بعد ناراض رہنماؤں نے خاموشی اختیار کر لی

عمران خان کی علی امین کی حمایت کے بعد ناراض رہنماؤں نے خاموشی اختیار کر لی

اسلام آباد(آئی پی ایس)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کی حمایت میں سامنے آنے کے بعد ناراض رہنماؤں نے خاموشی اختیار کر لی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ناراض رہنما اور برطرف صوبائی وزیر شکیل خان نے کہا ہے کہ سابق صدر عارف علوی نے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف بیان دینے سے منع کیا ہے۔
شکیل خان کا کہنا ہے کہ پارٹی پر مشکل وقت ہے، اس وقت تمام اختلافات بالائے طاق رکھ دیے ہیں۔
دوسری جانب پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ رہنماؤں کے خلاف بانی پی ٹی آئی کو شکایات موصول ہوئی تھی، انہوں نے عاطف خان، جنید اکبر اور شکیل خان کو بیانات دینے سے منع کیا۔
واضح رہے کہ شکیل خان کی کابینہ سے برطرفی پر وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف عاطف خان اور جنید اکبر نے بیان دیا تھا۔
کابینہ سے برطرفی پر شکیل خان نے بھی علی امین گنڈاپور کے خلاف بیانات دیے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔