Friday, September 20, 2024
ہومدنیاچینی افواج سالمیت کا دفاع کرنے کی مضبوط صلاحیت رکھتی ہے،چینی وزارت دفاع

چینی افواج سالمیت کا دفاع کرنے کی مضبوط صلاحیت رکھتی ہے،چینی وزارت دفاع

بیجنگ :تائیوان کے محکمہ دفاع نے حال ہی میں کہا تھا کہ پیپلز لبریشن آدمی آبنائے تائیوان کے قدرتی جغرافیائی ماحول، ناکافی لینڈنگ طریقوں اور لاجسٹک صلاحیتوں جیسے عوامل کی وجہ سے محدود ہے، اور ابھی تک تائیوان پر ہمہ جہت حملہ کرنے کے لئے مکمل جنگی صلاحیت کی حامل نہیں ہے۔

اس کے جواب میں ہفتہ کے چین کی وزارت دفاع کے ترجمان وو چھئن نے کہا کہ تائیوان حکام کے ریمارکس مضحکہ خیز ہیں اور خالص خود فریبی پر مبنی ہیں۔ چین کی مکمل وحدت ایک تاریخی ضرورت اور وقت کا رجحان ہے اور اسے کوئی شخص یا کوئی قوت روک نہیں سکتی۔ پی ایل اے گہری کھائی کو سڑک میں تبدیل کرنے کے قابل اعتماد ذرائع رکھتی ہے، اور “تائیوان علیحدگی پسند” مسلح افواج کی کسی بھی مزاحمت کو ناکام بنانے اور قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا بھرپور دفاع کرنے کی مضبوط صلاحیت رکھتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔