Saturday, October 19, 2024
ہوماوورسیزپاکستانی امریکن علی سجاد تاج کا کیلیفورنیا اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان

پاکستانی امریکن علی سجاد تاج کا کیلیفورنیا اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستانی امریکن علی سجاد تاج نے کیلیفورنیا اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔
رپورٹ کے مطابق علی سجاد تاج کیلیفورنیا کے شہر آرٹیشیا کےتیسری بار میئر ہیں، وہ ڈیموکریٹ پارٹی کے کیلیفورنیا سے ڈیلی گیٹ بھی ہیں۔
پاکستانی امریکن علی سجاد تاج کیلیفورنیا کے ڈسٹرکٹ 67 سے الیکشن لڑنے کے خواہشمند ہیں، حلقہ سے3 بار رکن اسمبلی شیرون نے علی سجاد کی توثیق کردی۔
علی سجاد تاج نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ الیکشن جیت کر تعلیم، لوگوں کا تحفظ بہتر بناؤں، ہاوسنگ کے معاملات بہتر کروں اور ریاست کی ترقی میں کردار ادا کروں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔