Saturday, October 19, 2024
ہومبریکنگ نیوزنمبرز پورے ہوں گے تو ترمیم کا بل منظور ہوگا، چیئرمین سینیٹ

نمبرز پورے ہوں گے تو ترمیم کا بل منظور ہوگا، چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد(آئی پی ایس)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نمبر پورے ہوں گے تو ترمیم کا بل منظور ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں وفاقی اینٹی کرپشن عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو مل کر ملک کیلیے سوچنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ فکر کی ضرورت نہیں، نمبرز پورے ہونگے تو بل پیش کریں گے اور ترمیم پاس ہوگی،موجودہ حالات کا حل انتخابات نہیں ہیں، اس سے اور مسائل پیدا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے میرے او پر کیس بنایا آج ہم 2 ووٹ یہاں پر موجود ہیں اگر ہم جائیں گے تو وہ پاس ہوجائے گا، ہم نے دل بڑا رکھا ہوا ہے اور آج ہم ان کو ووٹ دینے جارہے ہیں تو اس لیے ہم نے اپنی ذات سے ہٹ کر ملک کا سوچنا ہے۔
گورنر راج کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ گورنر راج کے حق میں نہیں ہیں، تو یہ اس وقت کے تقاضوں کے مطابق ہوگا کہ کیا فیصلہ ہوتا ہے اور یہ چیئرمین سینیٹ کا نہیں حکومت کا کام ہے کہ وہ اس کا فیصلہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال میں اگر عوام مطمئن ہے تو ہم بھی ان کے ساتھ ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔