Thursday, September 19, 2024
ہومبریکنگ نیوزانسداد دہشتگری عدالت کے جج کی گاڑی کو حادثہ ، بال بال بچ گئے

انسداد دہشتگری عدالت کے جج کی گاڑی کو حادثہ ، بال بال بچ گئے

لاہور (آئی پی ایس) لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے، جہاں نامعلوم گاڑی نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماردی، تاہم وہ محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کنال روڈ پر نامعلوم گاڑی نے انسداد دہشت گری عدالت کے جج ارشد جاوید کی گاڑی کو ٹکر ماری، نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے جج ارشد جاوید کی گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم وہ اس حادثے میں محفوظ رہے۔

جج ارشد جاوید بحفاظت انسداد دہشت گری عدالت لاہور پہنچ گئے، ان کی گاڑی کو مرمت کے لیے ورکشاپ پہنچا دیا گیا جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ جج ارشد جاوید 9 مئی کے مختلف مقدمات کے کیسز سن رہے ہیں، ان کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی، عمر ایوب، سرفراز چیمہ، صنم جاوید، علیمہ خان اور دیگرکےکیسز زیر سماعت ہیں۔

اس کے علاوہ جج ارشد جاوید فوادچوہدری، اسد عمر اور 9 مئی میں نامزد دیگر ملزمان کے کیسز بھی سن رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔