Friday, September 20, 2024
ہومبریکنگ نیوزخیبر پختونخوا میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کا کل حجم 947 ارب روپے سے زائد

خیبر پختونخوا میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کا کل حجم 947 ارب روپے سے زائد

اسلام آباد(سب نیوز )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کرادیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اس وقت وفاقی پی ایس ڈی پی کے تحت 101 ترقیاتی منصوبے خیبرپختونخوا میں جاری ہیں۔ خیبر پختونخوا میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کا کل حجم 947 ارب روپے سے زائد ہے۔

تحریری جواب میں کہا گیا کہ ان منصوبوں پر 30 جون 2024 تک 304 ارب روپے سے زائد کے اخراجات ہو چکے ہیں۔ رواں مالی سال منصوبوں کے لیے 52 ارب 40 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔احسن اقبال نے اپنے جواب میں کہا کہ گزشتہ دو سال کے دوران خیبرپختونخوا میں وفاق کے تحت 17 ارب 90 کروڑ روپے کے 20 منصوبے مکمل کیے گئے جا چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔