Friday, September 20, 2024
ہومپاکستانعوام نے پی ٹی آئی کے جلسے کو مسترد کر دیا ہے ،وفاقی وزیر اطلاعات

عوام نے پی ٹی آئی کے جلسے کو مسترد کر دیا ہے ،وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کے جلسے کو مسترد کر دیا ہے۔

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی جلسے کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد سمیت پنجاب میں ٹریفک معمول کے مطابق رہی، جن لاکھوں لوگوں نے آج انقلاب برپا کرنا تھا پتہ نہیں وہ کہاں چلے گئے ہیں؟۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جلسے کے لئے جعلی ویڈیوز کا سہارا لیا، پی ٹی آئی نے جلسہ کی ناکامی کو چھپانے کے لئے جھوٹے اور جعلی ٹویٹس کئے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہ پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلایا اور پروپیگنڈا کیا، پی ٹی آئی کی پنجاب اور خیبر پختونخوا کی قیادت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، اس ناکام جلسے پر اتنا ہی کہا جا سکتا ہے کہ تبدیلی کا جذبہ، تبدیلی کا جنون، انا للہ و انا الیہ راجعون۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔