Friday, September 20, 2024
ہومپاکستانقومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا، 8 نکاتی ایجنڈا جاری

قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا، 8 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد (آئی پی ایس )قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام 5 بجے ہوگا، اجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ترمیمی بل پر قانون سازی ہوگی، وقفہ سوالات بھی اجلاس کی کارروائی کا حصہ ہوگا۔وزیر آباد ضلع میں پاسپورٹ آفس کی عدم دستیابی سمیت حیدرآباد ایئرپورٹ کی کمرشل پروازوں کے لئے بندش پر توجہ دلا نوٹس بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔صدر مملکت کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ کی تحریک بھی ایجنڈا پر موجود ہے، نکتہ اعتراض کے علاوہ دیگر معاملات پر بھی ایوان میں بات ہوسکے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔